Get Alerts

قاضی فائز عیسٰی کیس میں ججز پر تبصرے: سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

قاضی فائز عیسٰی کیس میں ججز پر تبصرے: سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
ملک کے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جانے والی اس درخواست میں کہاگیا ہے کہ مطیع اللہ جان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اپنی ٹویٹس کے ذریعئے اعلیٰ عدلیہ کی توہین کی ہے اور اسکے ججز کی توہین کرتے ہوئے انکی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا۔

پٹیشن میں  پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ وہ مطیع اللہ جان کی کسی بھی ٹیلی ویژن شو میں شرکت پر پابندی عائد کرے۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مطیع اللہ جان سے انکی ٹویٹس فوری طور پر ڈیلیٹ کروا کر انہیں حکم دے کہ وہ قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ 

https://twitter.com/saqibbashir156/status/1282590111042097153

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صحافی کے خلاف آئین کی شق 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کی dfeat 03، 04،05 کے تحت کارروائی کی جائے. درخواست وکیل عدنان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔