کرونا کا خوف: پنجاب بھر کے سکولوں میں چھٹیاں، 24 گھنٹے میں فیصلہ ہوجائے گا، وزیر تعلیم

کرونا کا خوف: پنجاب بھر کے سکولوں میں چھٹیاں، 24 گھنٹے میں فیصلہ ہوجائے گا، وزیر تعلیم
سندھ اور خیبر پختونخوا کے سکولوں کی بندش کے دورانئیے میں اضافے کے بعد پنجاب کے سکولوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئیں ہیں اور پنجاب کے وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کی ہے۔

ٹویٹ میں مراد راس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہر کوئی سکولوں کی چھٹیوں سے متعلق سوچ رہا ہے۔ اس حوالے سےاجلاس جاری ہیں اور 24 گھنٹے میں اس حوالے سے فیصلہ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے لئے انکے بچوں اور قابل احترام اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔