Get Alerts

کرونا وائرس کی وبا، ملک کے تمام بارڈرز کو بند کردیا گیا

کرونا وائرس کی وبا، ملک کے تمام بارڈرز کو بند کردیا گیا
کرونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے حکومت تمام انتہائی اقدام لینے میں مصروف ہے اور اب نئے اقدام کے تحت ملک کے تمام ملکوں کے ساتھ بارڈرز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب ایران بھارت، چین اور افغانستان کے ساتھ بارڈرز کو بند کردیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ وسیع تر قومی مفاد میں کیا گیا ہے اور بارڈر کراسنگ کے وقت سخت چیکنگ کی جائے گی ۔