سینیٹر مشاہد اللہ خان اور فیصل جاوید خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹر مشاہد اللہ خان اور فیصل جاوید خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی سینیٹر فیصل جاوید خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم چیئرمین سینیٹ نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے قابل اعتراض الفاظ حذف کروا دئیے۔

سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنا مشکل کام ہے، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے جملے بازی کرتے ہوئے کہا جی بابا جی ، جی بابا جی ، جواب میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا چونچ باہر نکالو انڈے سے پھر پتا چلے، آپ چوزے ہیں آپ کو چوچا ہی کہوں گا، جو کھڑا ہوتا ہے حکومت والے مِن مِن کرنا شروع ہو جاتے ہیں، اگر آگے چلے گے تو میں تو تیار ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے مشاہد اللہ کے الفاظ حذف کرا دئیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=7Mt4w6-i_jc&t=26s

فیصل جاوید نے مشاہداللہ کے ریمارکس پر جواب دیا کہ یہ کہتے ہیں ہم سے تربیت لیں، ہم ان سے کرپشن کی تربیت نہیں لیں گے، اپنی عمر دیکھیں اور اخلاقیات دیکھیں، انکی باتیں حذف کرنے کی بجائے انہیں ہی حذف کر دیں۔