میں پاکستان کے لوگوں سے التجا کرونگی کے وہ کشمور کے واقعہ کی ویڈیو شئیر نہ کریں اس طرح سے بچوں کی نفسیات پر اثر تو پڑتا ہی ہے مگر یہ اس بچی کی حفاظت کیلئے بھی خطرناک ہے، ویلری خان
مریم نواز کا کل والا انٹرویو بہت افسوسناک تھا ہماری جوانی کے دنوں میں بینظیر بھٹو کیساتھ جو کچھ ہوا ہم سمجھتے تھے کہ مارشل لا کے بعد چیزیں مختلف ہونگی مگر کل مریم کے انٹریو میں باتیں سن کر افسوس ہوا ہم وہی کہ وہی کھڑے ہیں، رضا رومی
عمران خان کو اپنی آواز کے علاوہ کسی اور کی آواز سننے کی عادت نہیں ہے، عمران خان کے بارے میں خیال تھا کہ وہ پارلیمنٹ کو اہمیت دینگے اور پارلیمنٹ جایا کرینگے مگر وہ تو کسی سے بات کرنے تو تیار نہیں ہیں، فوزیہ یزدانی
مریم نواز کے انٹر ویو کے بعد ن لیگ کے بیانیے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی بیانیہ وہی ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ کبھی نہیں چاہینگے کہ یہ مذاکرات ہوں، نادیہ نقی
اپوزیشن نے دیا ہے کہ پہلے افئیر سے آپکو تھوڑا فاصلہ کرنا پڑے گا دو افئیرز ایک ساتھ نہیں چل سکتے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے افئیر سے زرا فاصلہ رکھنا ہوگا، مزمل سہروردی
مریم کا یہ کہنا کہ مذاکرات ہوسکتے ہیں مگر اس سے پہلے عمران سرکار کو جانا یہ کوئی غیر جمہوری مطالبہ نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت دھاندلی سے آئی ہے تو حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ بھی غیر فطری نہیں ہے، مرتضٰی سولنگی