Get Alerts

وقت پر الیکشن: PMLN | مارشل لاء پر بلاول | آئی ایس پی آر نے جنرل فیض کا دفاع کیا۔ شہباز، حمزہ کیس

وقت پر الیکشن: PMLN | مارشل لاء پر بلاول | آئی ایس پی آر نے جنرل فیض کا دفاع کیا۔ شہباز، حمزہ کیس

آئی ایس پی آر کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ پشاور کور کوئی کھڈے لائن جگہ نہیں بلکہ اس کی انتہائی اہمیت ہے۔ تاہم ہمیں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ پشاور کور جتنی بھی اہمیت کی حامل کیوں نہ ہو، ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے زیادہ اہم نہیں ہے، مزمل سہروردی



 



زرداری صاحب نے نادانستہ طور پر جنرل فیض حمید کے بارے میں بات کہہ دی لیکن دماغ میں کہیں نہ کہیں تو ان کے یہ چل رہا ہوگا کہ ان کو کھڈے لائن کیا گیا ہے۔ وہ بڑے سوچ سمجھ کر بات کرنے والے سیاستدان ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ان کی زبان پھسل گئی ہو، تنزیلہ مظہر



 



واٹس ایپ گروپوں میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 90 فیصد ریٹائرڈ فوجی عمران خان کیساتھ ہیں۔ کچھ روز قبل کسی نے لکھا تھا کہ 30 لاکھ ریٹائرڈ فوجی خاندان عمران خان کے پکے سپورٹرز ہیں۔ میں نے اس پر کچھ تحقیق کی تو پتا چلا کہ ایکس سروس مین کی تعداد جو اس وقت پینشن وصول کرتی ہے، ان کی تعداد 12 لاکھ سے بھی کم ہے، رضا رومی