ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

ہالی وڈ سٹوڈیو اے 24 کی جانب سے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈیرن آرونوفسکی اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

ہالی وڈ  کےمشہور ڈائریکٹر ڈیرن آرونوفسکی دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس ( ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانےجارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ سٹوڈیو اے 24 کی جانب سے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر Darron Aronofsky ہوں گے جو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

یہ فلم والٹر اساکسون کی جانب تحریر کی گئی ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی۔

یہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔

کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا۔

اس مصنف کی سٹیو جابز پر تحریر کی گئی سوانح حیات پر بھی 2015 میں ایک فلم بنائی گئی تھی۔

ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے تو یہ واضح نہیں کہ اس کا سکرین پلے کون تحریر کرے گا۔

اسی طرح ابھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں بھی ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔