پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے پشاور جلسہ کے نام پر امریکی ناسا کی تصویر شیئر کردی۔
علی محمد خان نے کہا کہ پشاور میں عوام کے سمندر نے فیصلہ سنادیا۔
علی محمد خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ناسا کے آرتھ ڈے منانے کی مناسبت سے جاری کی گئی تصویر بھی شامل تھی۔
ناسا نے آئبیرین پیننسولا (اسپین اور پرتگال) کی یہ تصویر آرتھ ڈے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔
بعد ازاں علی محمد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے تصویر سے یہ ٹوئٹ کردی۔
https://twitter.com/AbidSherAli/status/1514450420709699584
علی محمد خان کو لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے سے تحریک انصاف کبھی باز نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ناسا کی ایک تصویر کو پشاور جلسے کی تصویر بنا کر پیش کیا گیا۔ حالاں کہ یہ تصویر 2014 کی ہے۔
عابد شیر علی نے لکھا کہ انہیں اب اسی طرح اپنی سیاست بچانے کی کوشش کرنی ہے، جس کی تدفین بھی ہو چکی۔
گزشتہ روز پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سولہ تاریخ کا انتظار کریں، پردہ چاک کردیں گے۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے سینے میں بہت سے راز ہیں، پی ٹی آئی کے 20 غدار ایم این اے امریکی سفارت کاروں سے ملتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا۔