Get Alerts

ایک قاضی فائز عیسیٰ گیا تو لائن لگ جائے، علی احمد کرد

وکیل رہنماء علی احمد کرد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جج جو آج بہت بڑا چوہدری بنا پھرتا ہے ہر جج کے دامن پر ایک داغ لگا ہوا ہے وہ پی سی او کا داغ ہے ۔ملک میں آمریت کیخلاف کوئی نکلا ہے تو ہم وکیل نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی اس ملک میں آئین کی پامالی ہوئی، یہ کالا کوٹ اس کے تحفظ کے لیے نکلا ہے۔ اسلام آباد میں جو خوبصورت بلڈنگ ہے اس میں خوبصورت لوگ رہنے دو، اگر اس عمارت سے خوبصورت لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ چل نکلا تو اس خوبصورت بلڈنگ میں الو بولتے نظر آئیں گے اور ان الوؤں کی نمائندگی تم کرو گے۔



اس سے قبل نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے  صدر علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ اب ایک دو تقریریں ہونگی اور پھروہ ہنگامہ ہو گا کہ ملک کی کوئی طاقت بھی برداشت نہیں کر سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جب وکلا کو نہیں روکا گیا اسکا مطلب ہے اس کے پیچھے کوئی پلان ہے۔انھوں نے کہا کہ وکلا کی بےعزتی کی گئی ہے، انکو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ ہمارے سے غلطی ہوئی ہےلیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر چیز کو ہمارے خلاف استعمال کیا جائے۔

انٹرویو دیتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ اگر وکلا ہنگامہ کرنے سے نہیں روکا گیا تو اسکے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی جرم کر سکتا ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ اسکی بے عزتی کی جائے، میں ایک سینئر وکیل ہوں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ مجھے عدالت میں ننگے پاؤں پیش کیا جائے یا میرے منہ پرکپڑا چڑھا کہ پیش کیاجائے، وکلا کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس سے ان کی بے عزتی ہوئی ہے۔