اپنے یوٹیوب چینل پر امجد شعیب نے گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک شخص پاگلوں کی طرح تقریر کر رہا تھا اور جنرل جنرل کے نعرے لگا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آدمی کو پکڑ پوچھنا چاہیے کہ تیرے اپنے گناہ اس عدلیہ کو برباد کرنے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ سب سے بڑے گناہگار تم ہو اسی طرح پٹخ پٹخ کر بولتے تھے اور اپنے پٹے ہلا ہلا کر تم نے افتخار چودھری کا بحال کروایا۔ جس نے اپنے بیٹے اور ساس کے ذریعے دبا کر کرپشن کی۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے نواز شریف کے ساتھ طے کیا ہوا تھا اور سیاست کی سپورٹ لے کر وہ واپس آیا، اس کا صلہ اس نے نواز شریف کو یہ دیا کہ ایک سٹے کے اوپر 5 سال شہباز شریف کی پنجاب میں حکومت رہی۔ جوڈیشری تو ان کی غلام ہے۔
جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کیساتھ کیا زیادتی ہوئی ہے؟ آپ آڈیو اور ویڈیو لے آتے ہیں۔ آپ نے منی ٹریل نہیں دی۔ ساری ہیرا پھیری اس کی ہے۔ ریکارڈنگز اور ججز کی گندی ویڈیوز یہ سارے گندے دھندے نہ کرنے پڑتے، اگر آپ منی ٹریل دے دیتے تو 5 منٹ میں معاملہ ختم ہو جاتا۔