ماہرہ خان! اگر موقع ملے تو آپ کس سے شادی کریں گی؟

ماہرہ خان! اگر موقع ملے تو آپ کس سے شادی کریں گی؟
ماہرہ خان! اگر موقع ملے تو آپ کس سے شادی کریں گی، کس کو جان سے مار ڈالیں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی؟ آپشنز ہیں اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو۔
یہ تھا وہ دلچسپ سوال جو ماہرہ خان سے ان کے ایک فین نے ٹویٹر پر پوچھا۔ اصل میں آج کل ہر طرف ٹی وی میزبان اور سیاست عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے خوب چرچے ہیں۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492066178277441536?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492066178277441536%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fimages.dawn.com%2Fnews%2F1189484
شاید اسی لیے ماہرہ خان سے بھی ٹویٹر پر سوال وجواب کے سیشن میں یہ سوال پوچھ لیا گیا۔ اس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کرتیں۔
رہی بات ڈیٹ کی تو ماہرہ خان نے کہا کہ وہ جونی ڈیپ اور ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹ کرتیں۔ یعنی ایک نہیں بلکہ دو 2 ایکٹرز کے ساتھ ڈیٹ۔ دیکھ لیں ماہرہ خان اس قدر رحم دل ہیں کہ کسی کو قتل کرنے کی بات نہیں کی۔ اور سوال کے اس حصے کا جواب گول کر گئیں۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492082881862451200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492082881862451200%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fimages.dawn.com%2Fnews%2F1189484
خیر موقع اچھا جان کے ماہرہ کے ایک انڈین فین نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی کوشش کی۔ جناب نے سوال میں اجازت مانگی کہ ماہرہ کیا میں آپ کوپرپوز کر سکتا ہوں؟
اس پر ماہرہ خان نے بڑے پیار سے جواب دیا کہ پروپوز کرو نا یار۔آخر تمہیں روک کون رہا ہے؟ مگر یہ بھی جان لو کہ میرا جواب وہی ہوگا جو میں سالوں سے دیتی آرہی ہوں یعنی انکار۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492070723732779008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492070723732779008%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fimages.dawn.com%2Fnews%2F1189484
انڈیا کے فین کی بات ہوئی تو کیوں نہ اس پاکستانی اسٹار کی بھی بات کرلیں جنہیں کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی مگر وہ یہ فلم کر نہیں سکے تھے۔ اور وہ ہیں عمران عباس جبکہ اس فلم کا نام تھا فتور۔
عمران عباس نے بھی یہ بات ایک سیشن کے روان پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائی مگر انسٹاگرام پر۔ ان سے ایک فین فرح اسد اللہ نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ مقبوضہ کشمیر جانا چاہیں گے؟


اس پر عمران عباس نے جواب دیا کہ انہیں بالی وڈ کی فلم 'فتور' کی آفر ہوئی تھی۔ یہ وہ فلم تھی جس کی شوٹنگ کشمیر میں ہونا تھی۔ مگر وہ اس فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کرسکے۔ اور اس کی وجہ تھی ویزا کا نہ ملنا۔
عمران عباس نے بتایا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور اور پروڈیوسر نے ان کی وجہ سے اس فلم کو 9 مہینے لیٹ کیا۔ وہ انتظار کرتے رہے کہ شاید ویزا لگ جائے۔ مگر پھر ہم سب کو پتہ چلا کہ پاکستانی تو وہاں جا ہی نہیں سکتے۔
فتور 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس میں کترینہ کیف کے ساتھ ادیتیہ رائے کپور نے ایکٹ کیا تھا۔