تحریک انصآف کے رہنماء فیصل واوڈا اے آر وائے کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بوٹ لیکر آ گئے۔ فیصل واوڈا کے اس عمل پر نون لیگ کے جاوید عباسی، پی پی کے قمر زمان کائرہ پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
میزبان کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اس نظام کی توہین ہے، بوٹ کو ٹاک شوز میں نہیں لانا چاہیے تھا۔ وفاقی وزیر کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بڑکیں نہیں مارتے پھرتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اوراشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔
https://twitter.com/DrArbeelaKhan/status/1217105247224639492?s=20
https://twitter.com/DrArbeelaKhan/status/1217105247224639492?s=20
https://twitter.com/NadeemZubairi/status/1217104772983132160?s=20
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ کئی ہفتوں پہلے ہی ن لیگ کے رہنماؤں کی اصلیت بتا دی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ نام نہاد جمہوری لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، شاید وہ بھول گئے یہ 2013 ہے نہ اس دور کے لوگ موجود ہیں، اس وقت وزیراعظم عمران خان ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، حکومت ان لوگوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دے گی، ان سے باتیں ہی کروا لو کہ ووٹ کو عزت دو۔