پشاور: سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کہا ہے کہ فیصل واوڈا کےبیان سےاتفاق نہیں کرتا،ان کوایسا بیان نہیں دیناچاہیے،چھ ساتھ مہینے میں ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔
عاطف خان نے مزید کہا کہ ہم بےخبرنہیں، عوام کومہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنےکی کوشش کررہے ہیں،ٹارگٹ سبسڈی ہونی چاہیے، بی آرٹی پروجیکٹ کے لیےقرضہ لیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 60 سال میں جتنا قرضہ لیاگیاتھا اس سےزیادہ گزشتہ10سال میں لیاگیا، روزانہ 6ارب سے زائد سود کی مد میں ادا کررہےہیں، غیرملکی انویسٹرکو ای بزنس سہولت میسر نہ ہوتووہ نہیں آناچاہتے، پی آئی اے،ریلوے اورپاکستان اسٹیل خسارے سےنہ نکلےتو دباؤکاسامناہوگا۔
سینیروزیرعاطف خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابوبچاومہم چل رہی ہے یہ کیسیز ہماری حکومت میں نہیں بنے۔