Get Alerts

بلاول بھٹو فلموں کے شوقین، سینما میں ہالی ووڈ مووی ''بیٹ مین'' دیکھی

بلاول بھٹو فلموں کے شوقین، سینما میں ہالی ووڈ مووی ''بیٹ مین'' دیکھی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل مصروف سیاسی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ تاہم اس گہما گہمی میں انہوں نے اپنے لئے تھوڑا وقت نکال ہی لیا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ہالی ووڈ مووی بیٹ مین دیکھنے سینما پہنچ گئے۔

خبریں ہیں کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو مصروف رکھنے اور بوریت سے بچانے کیلئے انوکھا فیصلہ کیا اور انھیں فلم دکھانے لے گئے۔ سب نے سینما میں بیٹھ کر فلم بیٹ مین دیکھی۔

ادھر مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی گذشتہ رات اپنے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ن لیگ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تعداد کو اکھٹا رکھنے کیلئے انوکھا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر روز ایک پارلیمانی رکن دوسرے اراکین کو اپنے گھر میں دعوت دے گا۔ اس فیصلے کے تحت گذشتہ روز شیخ روحیل اصغر کے گھر پر عشائیہ دیا گیا تھا۔



خیال رہے کہ ہالی وڈ کی نئی فلم ‘دی بیٹ مین’ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھر پھر سے آباد کر دیے ہیں۔ فلم کی باکس آفس پر شاندار اوپننگ نے شائقین کو سپر ہیرو فلم دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے۔

‘دی بیٹ مین’ کے ایکشن سے بھرپور مناظر، رومانوی عنصر اور تجسس اسے کسی بھی سپر ہیرو کے مدِمقابل کھڑا کرنے کے لیے کافی ہے۔

2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سپائڈر مین: نو وے ہوم’ کی طرح اس فلم نے ریکارڈ بزنس تو شاید نہ کیا ہو لیکن اس کے شوز میں 50 فیصد سے زائد عوام کی موجودگی خوش آئند ہے۔

‘دی بیٹ مین’ نے پاکستان میں پہلے ہی ویک اینڈ پر ساڑھے 4 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جو اس سال کسی بھی فلم کا پاکستان میں سب سے زیادہ بزنس ہے۔

https://twitter.com/Nabilgabol/status/1503054929518379012?s=20&t=2Y39uCogu4hazhVy--KUAg

اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سونیک دی ہیج ہوگ ٹو’ اور مئی کے پہلے ہفتے میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ‘ڈاکٹر اسٹرینج: ان دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ تک ‘دی بیٹ مین’ کا راج رہنے کا قوی امکان ہے۔

یہ فلم بیٹ مین کا کردار ادا کرنے والے رابرٹ پیٹن سن کے لیے بھی بہت اہم کیوں کہ جب انہیں اداکار بین ایفلیک کی جگہ اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تو کئی لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تھا لیکن اس فلم کے ذریعے انہوں نے پہلے ہی ہفتے پر 100 ملین ڈالر کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں 10 برس بعد جگہ بنائی ہے۔

https://twitter.com/TwitterMovies/status/1499824391567421446?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1499824391567421446%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F62857%2F

‘دی بیٹ مین’ کے پروڈیوسرز کے لیے بھی یہ فلم کسی سنگِ میل سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ 2017 میں ‘وارنر برادرز’ کی فلم ‘اِٹ’ نے پہلے ہی ہفتے میں 100 ملین ڈالر کمائے تھے جس کے بعد اب ان کی فلم ‘دی بیٹ مین’ نے یہ کامیابی سمیٹی ہے۔

رابرٹ پیٹن سن ‘ٹوائی لائٹ’ جیسی مشہور فرانچائز میں کام کر چکے ہیں جبکہ ان کی دیگر فلمیں بھی باکس آفس پر کامیاب ہوئیں ہیں۔

‘دی بیٹ مین’ میں انہوں نے ایک ایسے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جسے جرائم سے لڑتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا اور اسی لیے انہیں فلم میں یہ کردار نبھانے میں آسانی ہوئی۔

شائقین نے ‘دی بیٹ مین’ کے ایکشن کو جہاں بے حد پسند کیا وہیں اس فلم میں بروس وین اور سیلینا کائل کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا ہے۔ بروس وین روپ دھار کر بیٹ مین اور سیلینا کائل کیٹ وومن بنتی ہے۔

https://twitter.com/TheBatman/status/1501279102367461376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501279102367461376%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F62857%2F

فلم ‘دی بیٹ مین’ کی کہانی بروس وین نامی امیر زادے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والدین کی اچانک موت کے بعد اپنے شہر گوتھم کو جرائم سے پاک کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ اس کام کے لیے وہ بیٹ مین کا روپ دھارتا ہے اور اس میں بٹلر ایلفریڈ اس کی مدد کرتا ہے جبکہ پولیس ڈپارٹمنٹ کا ایک ایماندار افسر جم گارڈن بیٹ مین کی رہنمائی کرتا ہے۔

ماضی کی بیٹ مین فلموں کی طرح ‘دی بیٹ مین’ میں بروس وین کے بیٹ مین بننے تک کے سفر کو زیادہ وقت نہیں دیا گیا جبکہ زیادہ زور بیٹ مین بننے کے بعد اسے کیا مشکلات پیش آئیں، اس پر دیا گیا۔

بیٹ مین کا اس فلم میں مقابلہ رڈلر نامی ایک ایسے ولن سے ہوتا ہے جو شہر کے کرپٹ افسران کو مار کر قانون اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اور بیٹ مین کو ایسی ‘رڈلز’ یعنی پیغام بھیجتا ہے جسے کوئی اور نہیں سمجھ پاتا۔

https://twitter.com/TheBatman/status/1475526901531774979?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475526901531774979%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F62857%2F

کیا بیٹ مین رڈلر کو پکڑ کر قانون کے حوالے کرنے میں کامیاب ہو جائے گا یا سیلینا کائل اس کی مشکلات میں اضافہ کرے گی؟ ہدایت کار میٹ ریوز نے اس فلم میں بیٹ مین کو دنیا کا سب سے عظیم سراغ رساں کے طور پر پیش کیا ہے۔

فلم میں بروس وین کو کم اور بیٹ مین کو ایک ایسے سپر ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے جسے سوائے جم گارڈن کے ہر کوئی ولن ہی سمجھتا ہے۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی رات کے اندھیرے میں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ڈر کا وہ پہلو جسے بیٹ مین اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے، وہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔

https://twitter.com/TheBatman/status/1500259872259985408?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500259872259985408%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F62857%2F

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کرنے کے بعد اب سیاسی جماعتوں کیلئے اپنے ایک ایک رکن کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیاگیا ہے تاکہ کسی بھی رکن کی عدم دستیابی کی وجہ سے شکست سے دوچار نہ ہونا پڑے۔