Get Alerts

میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے: غریدہ فاوقی

میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے: غریدہ فاوقی
دی کرنٹ کو انٹریو دیتے ہوئے اینکر پرسن غریدہ فاروقی سے جب پوچھا گیا کہ آپ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ آپ مسلم لیگ پر تنقید نہیں کرتیں، اس کی وجہ ہے کہ آپ نے ن لیگ کے اہم رہنما کے ساتھ شادی کی ہوئی ہے؟ تو اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ "یہ سوال پوچھنے کا شکریہ، تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ کچھ لوگوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا گیا جس میں زرتاج گل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شامل ہیں'۔

انٹریو میں انکا مزید کہنا تھا کہ میں ن لیگ سمیت کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی۔

غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایس پی آر کے ساتھ کام کر کے نظم وضبط سیکھا۔

غریدہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی شخصیت کا انٹریو نہیں کرنا چاہوں گی تو وہ عامر لیاقت حسین ہونگے۔

یاد رہے کہ غریدہ فاروقی نےوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں اس حوالے سے شکایت بھی درج کرائی تھی کہ تحریک انصاف سے وابستہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور وزیر مملکت زرتاج گل نے ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ اینکرپرسن  نے شہباز شریف سے شادی کر رکھی ہے  اور اب اس کی مرضی کے بغیر کوئی شخص وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں کر سکتا جبکہ وہ ان کے بنگلے میں بھی منتقل ہو چکی ہیں۔

https://twitter.com/hassan_k82/status/950408870589095937?s=20