غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ میرے خلاف حقائق سے منافی اور جُھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کرنے پر میں نے صدیق جان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ صدیق جان نوٹس میں تحریر شُدہ الزامات کے ثبوت فراہم کریں یا قوم کے سامنے معافی مانگیں۔ بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔
خیال رہے کہ صدیق جان نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا غریدہ فاروقی عدلیہ مخالف غیر اخلاقی ٹرینڈز کو پیسے لے کر پروموٹ کر رہی ہیں؟ ایک ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی حکومت نے پراپیگنڈے اور اداروں کے خلاف مہم کے لئے ڈیجیٹل میڈیا ایجنسیز کی سروسز لی ہیں۔
https://twitter.com/SdqJaan/status/1550952665294798849?s=20&t=YN0wId5_3WQ7LTye4Fr7HA
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدیق جان نے لکھا تھا کہ ان ایجنسیز نے منسٹری کے ساتھ بنے اپنے واٹس ایپ گروپ میں انکشاف کیا کہ غریدہ فاروقی ان کے ساتھ آن بورڈ ہیں۔
اسی ٹویٹس کو بنیاد بناتے ہوئے گذشتہ روز غریدہ فاروقی نے صدیق جان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدیق جان یا تو اپنے الزامات کو ثابت کریں یا پھر قوم کے سامنے معافی مانگیں، ورنہ 10 کروڑ 8 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی کا سارا کیریئر بے داغ اور الزامات سے پاک ہے۔ وہ عزت و احترام کی حامل ہیں۔ ان الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ غریدہ فاروقی ایک باعزت شہری ہیں جن کی صحافتی حلقوں میں بھی اچھی شہرت ہے۔
https://twitter.com/GFarooqi/status/1551849338850185217?s=20&t=CbZK13kwWg1Cu_o8_8HKQA
غریدہ فاروقی کے وکلا کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی نیوز ون پر ''جی فار غریدہ'' کے نام سے پروگرام کرتی ہیں۔ وہ 2003ء سے جرنلزم کے شعبے سے وابستہ اور نامور خاتون اینکر پرسن ہیں۔ صدیق جان نے غریدہ کا نام خراب کرنے کیلئے جان بوجھ کر یہ کیا ہے۔
صدیق جان جو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ صدیق جان نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا ہینڈل سے 24 جولائی کو غریدہ فاروقی پر الزام لگایا تھا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے واٹس ایپ گروپس کے بھی سکرین شاٹ شیئر کئے جن میں دیگر جرنلسٹس سمیت غریدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس منظم مہم کا حصہ ہیں۔