باجوہ شہباز ملاقات | پنجاب حکومت کا مستقبل | مریم بریت پنڈی پلان؟ | عمران کا لانگ مارچ

باجوہ شہباز ملاقات | پنجاب حکومت کا مستقبل | مریم بریت پنڈی پلان؟ | عمران کا لانگ مارچ
آج وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طویل ملاقات ہوئی جو تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں فوج کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔ملاقات کے لیے خیر پختون خوا کے وزیراعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر وہ اس میٹنگ میں نہیں آئے، مرتضی سولنگی

عمران خان جہاں اس وقت کھڑے ہیں، آنے والے دنوں میں بھی یہیں کھڑے رہیں گے۔ ان کو دبا کے رکھا جائے گا۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عمران خان معیشت اور سیاسی استحکام کے لیے خطرہ بنتے ہیں تو انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، نجم سیٹھی

اگر عمران خان سبھی یا بیش تر سیٹیں نہیں جیتتے اور دو تین سیٹیں ہار جاتے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت نقصان دہ بات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتیں بھی عمران خان کو پارلیمنٹ میں جانے کا کہ رہی ہیں اور ان کے ساتھی بھی واپس جانا چاہتے ہیں، نجم سیٹھی