بھوپال میں پہلے بارش کے لئے مینڈک اور مینڈکی کی شادی کروائی گئی لیکن جب سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا تو ان دونوں کی طلاق کروا دی گئی۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک عجیب و غریب لیکن دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ خبر یہ ہے کہ بھاری بارش سے پریشان بھوپال کے لوگوں نے مینڈک اور مینڈکی کی طلاق کروا دی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے جب بارش نہیں ہو رہی تھی تو اچھی بارش کے لئے طلاق کروانے والے لوگوں نے 19جولائی 2019 کو مینڈک اور مینڈکی کی شادی کروائی تھی۔
بعدازں اوم شیو سیوا شکتی منڈل کے ارکان نے منتر پڑھ کر مینڈک اور مینڈکی کی طلاق کروا دی۔ ان دونوں کی طلاق کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ دس بارہ روز سے بھارتی ریاست میں لگاتار بارش ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔