تحریک انصاف کی حکومت ناکامی کی نہج پر پہنچ چکی ہے، چودھری شجاعت

تحریک انصاف کی حکومت ناکامی کی نہج پر پہنچ چکی ہے، چودھری شجاعت
مسلم لیگ ق کے اہم رہنماء چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شروع دن سے کام ہی ٹھیک نہیں کیا۔ ملک میں پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے۔

قاف لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کسی کی بیٹیوں کونیب نوٹسزکا جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے ،ہماری بیٹیوں کو بھی نوٹسز ملے تھے اور ہم نےبھی نیب کے سوالات کےجواب دیئے ہیں۔

تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت کے رہنماء نے کہا کہ شہباز شریف کا لندن جانا ڈیل نہیں تو ڈھیل ضرور ہے۔ پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا اور شہبازشریف دونوں کا ایک دوسرے سے ملاقات کا دل نہیں، میں اور شہبازشریف چاہتے ہی نہیں کہ ملاقات ہو۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور  مسلم لیگ ق کے درمیان اس سے قبل بھی اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔