آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پرگفتگو ہوئی جب کہ کرونا کے دوران پولیو مہم مؤثر انداز میں چلانےکیلئے محفوظ آغاز اورکوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہرجگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےکہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔ اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی کے ذریعے دستیاب وسائل کا صحیح استعمال کیا گیا۔