Get Alerts

توشہ خانہ ریفرنس: کیا آپ کے خیال میں عمران خان نااہل ہونگے یا نہیں؟

توشہ خانہ ریفرنس: کیا آپ کے خیال میں عمران خان نااہل ہونگے یا نہیں؟
توشہ خانہ ریفرنس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ کیا آپ کے خیال میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اس کیس میں نااہل ہو سکتے ہیں؟

یہ سوال نیا دور میڈیا کی جانب سے ایک پول کے ذریعے عوام سے پوچھا گیا جس میں لوگوں نے اپنی مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ اس پول میں 79 فیصد لوگوں نے اس سے اتفاق کیا کہ عمران خان کیخلاف یہ مضبوط اور ٹھوس کیس ہے۔ اب ان کا نااہلی سے بچنا ناممکن ہے جبکہ صرف 21 فیصد نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نااہل نہیں ہونگے۔

حسن مرزا نامی صارف کا پول پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو نااہل ہونا چاہیے، کیونکہ یہی انصاف کا تقاضہ ہے۔ اگر کوئی ریلیف دیا تو پھر 20 کروڑ عوام کو بھی ایسا ہی حق دیا جائے۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ قانون اور اںصاف کا بول بالا ہونا چاہیے۔ جبکہ ملک ندیم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ادارے اس یہودیوں کے آلہ کار کے ساتھ سختی سے نہیں نمٹنے تو الله پاک تو سب کچھ دیکھ رھا ھے ناں، وہ تو کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا۔

تاہم تبسم ناز نامی صارف ودیگر کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر تو ہونا چاہیے، مگر یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ آخر اسے صادق وامین بھی تو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ‏(پی ڈی ایم) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے 62 ون ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ یہ ریفرنس مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے دائر کیا۔

2 اگست کو دائر ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن سے کچھ دستاویزات توشہ خانہ سے متعلق مانگی گئیں لیکن عمران خان نے کیبنٹ کے ذریعے دستاویز دینے سے روک دیا۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحائف کی رپورٹ خفیہ رکھی۔ میاں گل نے عمران خان کو دیئے گئے تحفوں کی تفصیلات سامنے لانے کو کہا۔ عمران نیازی کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے ہم نے سپیکر سے درخواست کی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان کا ہم نے 2018 اور 19 کا گوشوارہ لیا۔ جب رپورٹ نکلوائی تو معلوم ہوا کہ توشہ خانہ میں کتنا گھپلا ہوا۔ 10 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑیاں 2 کروڑ میں توشہ خانہ سے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘عمران خان اور اہلیہ توشہ خانہ سے 200 آیٹمز لیکر گئے’ الیکشن کمیشن جمعرات سے توشہ خانہ اسپیکر ریفرنس کی سماعت کریگا

ان کا کہنا تھا کہ کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانہ کی انفارمیشن چھپانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ ہم ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم نے پاکستانی قوم سے اتنا جھوٹ بولا ہے، کب تک خیر مناؤ گے۔ عمران خان تم نہ صادق ہو نہ امین ہو۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں توشہ خانہ تحائف کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

محسن شاہنواز نے کہا کہ گوشواروں  میں بہت سے تحائف ظاہر نہیں کئے گئے اور حلف نامہ دیا کے سب ظاہر ہے۔ عمران خان جھوٹا ہونے کے علاوہ ٹیکس چور بھی ثابت ہو گئے۔ عمران خان نے ٹیکس چوری کی، جھوٹا حلف نامہ دیا اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

نیا دور میڈیا کے پول میں شرکت کرکے آپ بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/post/UgkxoIJKsstTwilOLqs09Pa58BbXyU2hCp-Q