سماء نیوز کے مطابق ملتان میں انوکھی شادیاں سامنے آئی ہیں جنہاں چھ بہنوں نے ایک ہی روز 6 سگے بھائیوں سے شادی کر لی ہے۔ یہ سب بہنوں کی پسند کی شادی ہے۔
ملتان کی رہائشی ان سب بہنوں کی اپنے چچا کے گھر شادی ہوئی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے 6 بیٹوں سے نوازا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام بہنوں کی پسند کی شادی ہے۔ والدین نے ان کے اصرار پر شادی کی اجتماعی تقریب دھوم دھام سے سجائی۔ ایک دلہن کا کہنا تھا کہ ہم چھ بہنیں ہیں، ہم سب خوش ہیں کہ ہماری شادی ایک ساتھ ہو رہی ہے۔
شکیل نامی ایک دولہے میاں نے بھی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں، اب ہمارا خاندان مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
دولہا ساجد کا کہنا تھا کہ سب بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں جبکہ دولہا شفیق نے کہا کہ میں سب بھائیوں میں اتفاق کیلئے دعا گو ہیں۔
اس پرمسرت موقع پر 6 بیٹوں کے والدین ظہور بخش بے حد خوش دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ہمارے خاندان میں شادی کی اجتماعی تقریب کی روایت رہی ہے۔ اس مرتبہ بھی ہم اپنے بزرگوں کے فیصلے پر قائم ہیں، اس سے ہم غیر ضروری اخراجات سے بھی بچ جاتے ہیں۔