Get Alerts

دنیا کی 20 حسین ترین خواتین کون ہیں؟ ماہرہ خان بھی شامل

دنیا کی 20 حسین ترین خواتین کون ہیں؟ ماہرہ خان بھی شامل
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا کی 20 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ سٹائل کریز نامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کی 52 حسین ترین خواتین کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق دنیا کی بہترین خواتین میں بول فلم سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان بھی ہیں۔

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ماہرہ خان 20 میں سے کون سے نمبر پر آتی ہیں؟

تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

میگزین کے مطابق دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی زوزیبینی ٹنزی ہیں جو 2019 میں مس یونیورس کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔



دوسرے نمبر پر امریکی ماڈل بیلا حدید ہیں۔ گذشتہ برس بیلا حدید کو سوشل میڈیا سٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔



تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون ہیں۔ دیپیکا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم اوم شانتی اوم سے 2008 میں کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ دیپیکا ہالی وڈ فلم XXX – The Return of Xander Cage میں عالمی شہرت یافتہ اداکار ون ڈیزل کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



چوتھے نمبر پر امریکی اداکارہ سکارلٹ جوہنسن ہیں۔ سکارلٹ جوہنسن نے اپنے کریئر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا۔ ان کی کامیاب فلموں کی فہرست بہت لمبی نہیں لیکن سکارلٹ جوہنسن کے حسن کے چرچے ساری دنیا میں گذشتہ کئی سالوں سے رہے ہیں۔



پانچویں نمبر پر امریکی اداکارہ بلیک لائیولی ہیں۔ ان کی وجہ شہرت ٹی وی سیریز Gossip Girl تھی۔ حالیہ سالوں میں انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ان کے شوہر رائین رینلڈز بھی ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں سے ہیں۔



چھٹے نمبر پر انجلینا جولی ہیں۔ امریکی اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ہیں۔ ماضی میں وہ براڈ پٹ کے ساتھ رشتے میں منسلک رہی ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں۔



ساتویں نمبر پر بھی ایک اور امریکی اداکارہ ہیلے بیری ہیں۔ ہیلے بیری آج تک کی واحد افریقی امریکن اداکارہ ہیں جنہیں بہترین ہیروئن کا آسکر ایوارڈ مل چکا ہے۔



آٹھویں نمبر پر سابق مس ورلڈ ایشوریریہ رائے بچن ہیں۔ ایشویریہ گذشتہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری کو تقریباً خیرباد کہہ چکی ہیں، لیکن ان کے حسن کی دھومیں آج بھی دنیا بھر میں مچی ہوئی ہیں۔



نواں نمبر امریکی گلوکارہ و اداکارہ Beyonce Knowles کا ہے۔ بییونسے گذشتہ کئی برسوں سے دنیا کے کامیاب ترین موسیقاروں میں سے ایک ہیں۔



دسویں نمبر پر ایک اور بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس پریانکا چوپڑا ہیں۔ بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پریانکا نے امریکی سیریز کوانٹیکو میں اداکاری کے جوہر دکھا کر دنیا بھر کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔



35 سالہ اسرائیلی اداکارہ گال گاڈوٹ گیارہویں نمبر پر ہیں۔ گال گاڈوٹ امریکی فلم سیریز ونڈر وومن میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں اور یہ فلم دنیا بھر میں ایک iconic film کا درجہ رکھتی ہے۔



ہیری پاٹر اداکارہ ایما واٹسن بارہویں نمبر پر ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم The Beauty and the Beast نے بھی عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔



تیرہویں نمبر پر امریکی اداکارہ کیٹ ڈیننگز ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز HBO کی کامیاب ٹی وی سیریز The Sex and the City سے کیا تھا۔



چودھویں نمبر پر کولمبیئن اداکارہ Sofia Vergara ہیں جو چار مرتبہ Golden Globe ایوارڈز کے لئے نامزد ہو چکی ہیں۔



پندرہویں نمبر پر برطانوی اداکارہ Emily Ratajkowski ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا تھا اور اپنی ماڈلنگ کے ذریعے خوب نام کما چکی ہیں۔



سولہویں نمبر پر ایک اور برطانوی ماڈل جُورڈان ڈن ہیں۔ دنیا کے تقریباً تمام ہی بڑے ڈیزائنرز کے لئے جُورڈان ramp پر واک کر چکی ہیں۔



سترہویں نمبر پر ہیں ایمیلیا کلارک۔ HBO کی مشہورِ زمانہ سیریز گیم آف تھرونز میں ڈائنیرس ٹارگیریئن کا رول کر کے ایمیلیا کلارک نے پوری دنیا میں اپنے فن اور حسن کی دھاک بٹھا دی تھی۔ ایمیلیا کئی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں اور ان کی اداکاری ہر کردار میں ہی شاندار رہی ہے۔



اٹھارہویں نمبر پر ہیں ہم سب کی اپنی ماہرہ خان۔ ماہرہ نے اپنا کریئر بطور وی جے بہت چھوٹی عمر میں شروع کیا تھا۔ ڈرامہ سیریل ہمسفر اور شعیب منصور کی فلم بول نے انہیں وہ شہرت عطا کی جو حالیہ برسوں میں کم ہی پاکستانی اداکاراؤں کے نصیب میں آئی ہے۔ اس وقت وہ پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں اور بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کر چکی ہیں۔



انیسویں نمبر پر ہیں ریچل مک ایڈمز۔ 42 سالہ اداکارہ کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔



بیسویں نمبر پر Anne Hathaway ہیں۔ این آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں، گولڈن گلوب ایوارڈ جیت چکی ہیں اور Les Miserables اور Batman سیریز تک میں کام کر چکی ہیں۔ دنیائے شوبز میں کم ہی اداکارائیں Anne Hathaway کی کامیابیوں اور حسن کا بیک وقت مقابلہ کر سکتی ہیں۔