میں نے بڑے اعتماد کیساتھ کہا تھا کہ جنوری بڑا اہم مہینہ ہے اس میں بہت ساری چیزیں شروع ہوجائیں گی۔ ہلچل شروع ہوگئی ہے اس وقت سارے اشارے یہی بتا رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت دن بدن کمزور ہوتی جائے گی، نجم سیٹھی
میں اپنے موقف پر قائم ہوں خان صاحب اس بحران سے بچ کر نہیں نکل سکے۔ انہوں نے اپنی پارٹی، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا اعتماد کھو دیا ہے۔ جو لوگ کہہ رہے کچھ نہیں ہوگا ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے وہ ٹرک کی بتی بھی فیوز ہوجائے گی، نجم سیٹھی
جسٹس اطہر من اللہ اَچّھی خاصی ریڈ لائن کراس کرگئے ہیں اور بڑی دلیری کیساتھ، پہلی بار ایک ملٹری کے ادارے کو انہوں نے کھینچا ہے یہ بہت بڑی بات ہے بہت سے کوارٹرز میں تھرتھلی مچ گئی ہے کہ کل کو یہ ہماری جانب بھی آسکتےہیں، نجم سیٹھی