مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات اتوار کو ہوگی

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات اتوار کو ہوگی
فون پر رابطے کے دوران مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دے ڈالی۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے شریف خاندان کی آبائی رہائش گاہ جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

نون لیگ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کل ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رمضان میں افطار پر زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی جس میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا۔