نورا فتحی کا دیسی روپ دیکھ کر مداح دیوانے

نورا فتحی کا دیسی روپ دیکھ کر مداح دیوانے
نورا فتحی کا ڈانس مداحوں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ہے جبکہ ان کا خوبصورت انداز بھی دلوں کو چرا لیتا ہے۔ ان کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔ نورا ایک کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی۔












View this post on Instagram























 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)






نورا فتحی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی کچھ بہت ہی خوبصورت اور دلکش تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں نورا فتحی نارنجی رنگ کا لہنگا پہنے نظر آ رہی ہیں۔

نورا نے ان تصاویر میں بھاری کڑھائی والا بلاؤز اور اورنج ڈیزائنر لہنگا پہنا ہے۔ اس خوبصورت روایتی اوتار کے ساتھ ان تصاویر میں نورا کا زبردست پوز بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جو مداحوں کی نیندیں اڑا دینے کے لیے کافی ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)






نورا فتحی کو جتنا ان کے ڈانس کے لیے پسند کیا جاتا ہے، اتنا ہی ان کا سٹائل بھی مداحوں کی پسند ہے۔ لڑکیاں نورا فتحی کے تقریباً ہر روپ کو فالو کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر نورا فتحی کا ہر انداز پلک جھپکتے ہی وائرل ہو جاتا ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)






نورا کے اس روپ کو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ نورا کے ایک مداح نے ان کی خوبصورتی پر شاعری بھی لکھ ڈالی۔ انہوں نے لکھا، 'چاند کہہ رہا ہے مجھ سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں، میں نے کہا نورا فتحی کو ابھی تک نہیں دیکھا'۔