میڈیا رپورٹس کے مطابق بھتہ خوری اور فراڈ کے اس مقدمے میں غیر معروف اداکارہ لینا پال اور ان کے شوہر چندرا شیکھر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نورا فتحی کو اسی گرفتار جوڑے کیساتھ مبینہ تعلق پر تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔
خبریں ہیں کہ اس کیس میں مزید اداکارائوں کے نام سامنے آ رہے ہیں جن میں جیکولین فرنانڈیس بھی شامل ہیں، انھیں بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
لیکن یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ چندراشیکھر نامی ملزم نے نورا فتحی اور جیکولین فرنانڈیس کو بھی مالی نقصان پہنچایا تھا، ان دونوں ایکٹریس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ادیتی سنگھ نامی ایک خاتون نے لینا پال اور چندرا شیکھر کی شکایت کی تھی جس پر حکام نے حرکت میں آتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
ادیتی سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا خاوند شویندر سنگھ ایک مقدمے میں گرفتار تھا، اسی دوران ایک شخص نے سینئر افسر بن کر ٹیلی فون پر ان کیساتھ رابطہ کیا اور کہا کہ اگر اسے منہ مانگی رقم ادا کی جائے تو ان کا شوہر رہا ہو سکتا ہے۔
ED has summoned #NoraFatehi in a money laundering case of 200 cr...
ED & NCB are like this to entire bollywood.... pic.twitter.com/7rT9kA655N
— Jevan Singh (@JevanSingh10) October 14, 2021
خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ یہ رقم بی جے پی کے فنڈ میں جمع ہوگی۔ جبکہ وہ اسی فنڈ کی مد میں جون 2020ء سے لے کر اب تک وہ اس ملزم چندرا شیکھر کو 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں۔
#NoraFatehi snapped entering the ED office in connection to the money laundering case pic.twitter.com/vmsJS4KHcZ
— @zoomtv (@ZoomTV) October 14, 2021
نورا فتحی کا نام اس کیس میں آتے ہی وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں۔ لوگ اس فراڈ کیس میں ان کے مبینہ ملوث ہونے پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
#NoraFatehi right now pic.twitter.com/8Zvj3W9Unx
— Mohammad Aarif (@aareif) October 14, 2021
ایک سوشل میڈیا صارف نے انیل کپور کی فلم ’نائیک‘ کی فوٹو شیئر کی جس پر لکھا تھا ’سب کے سب چور ہیں۔‘
The secret of Bollywood producers of first creating and then using non-Indian actors to stash away ill-gotten money stands exposed by ED #NoraFatehi #JacquelineFernandez
— AkhileshGM (@Akhigm) October 14, 2021
اس کے علاوہ ٹویٹر پر نورا فتحی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انڈین انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ کے آفس میں داخل ہو رہی ہیں۔