نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج

سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیرالتواء تھی۔درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدم پیروی کی بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیرالتواء تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدم پیروی کی بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ برس پرانی درخواست کو آج سماعت کے لئے مقرر کیا تھا۔ اور رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کی تھی۔