مولانا فضل الرحمان کی طالبان کی حمایت، کامیابی پر خیر سگالی کا پیغام پہنچا دیا

مولانا فضل الرحمان کی طالبان کی حمایت، کامیابی پر خیر سگالی کا پیغام پہنچا دیا
طالبان نے افغانستان میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے،گذشتہ روز طالبان کابل میں داخل ہو گئے اور افغان صدارتی محل پر قبضہ کر لیا۔

جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک اسلامی طالبان افغانستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔



اس حوالےسے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی پاکستان تحریک اسلامی طالبان افغانستان سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کیطرف سے طالبان کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی نے روز اول سے امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کی جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا اور طالبان کی جانب سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا، ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

طالبان قیادت نے مفاہمت کی پالیسی سے جس نئے نظام کا آغاز کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔توقع ہے طالبان قیادت بہتر حکمت عملی سے مستحکم اسلامی افغانستان بنانے میں کامیاب ہو گی.