(ن) کی جانب سے صرف شہباز شریف یا شاہد خاقان عباسی ہی نہیں بلکہ مریم نواز بھی وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں۔ اگرچہ وہ اس وقت تک نااہل ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کی پارٹی کے اندر بہت اہمیت ہے لیکن شاہد خاقان عباسی کا بطور ایک لیگی رہنما قد بڑھا ہے، عنبر شمسی
ملک ریاض وہ کردار ہیں جو بیک وقت ناصرف اسٹیبلشمنٹ جبکہ عمران خان کی آنکھوں کا بھی تارا ہیں۔ وزیراعظم کے گھر میں صرف دو ایسی شخصیات ہیں جنھیں آنے کی اجازت ہے، ان میں ایک پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور دوسرے ملک ریاض ہیں، اعزاز سید
حکومت نہیں جائے گی، ہماری اطلاعات ہیں کہ بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے توسط سے ہی سیاسی پیغام رسانی ہو رہی ہے۔ تمام پلیئرز کو بتا دیا گیا ہے کہ اسی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا، شاید لوگوں نے اس کو کافی حد تک قبول بھی کر لیا ہوگا، اعزاز سید
پاکستانی سیاست کے اندر لُچر پن آچکا ہے۔ مریم نواز تو آج سیاست میں آئی ہیں ان سے قبل فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو تک کے بارے میں ایسی باتیں کی جاتی رہی ہیں۔ اس میں مجھے عورت مخالف کلچر جھلکتا ہے۔ ہم اس لیول پر پہنچ چکے ہیں جس کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا جاتا ہے، مرتضی سولنگی