بلوچستان حکومت نے خون جما دینے والی سردی میں بوٹ پالش کرنے والے ننھے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

بلوچستان حکومت نے خون جما دینے والی سردی میں بوٹ پالش کرنے والے ننھے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری میں سردی سے ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی کفالت کی ذمے داری اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ صوبائی داراحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، ایسے میں شدید برفباری کے دوران روزگار کمانے کے لیے باہر نکلے ہوئے ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دکھ اور رنج کا اظہار کر رہے ہیں ۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے دیگر بچوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔


 

https://twitter.com/SaithumerP/status/1217201004950802432?s=20

https://twitter.com/jkreloaded1/status/1217307195152502784?s=20

https://twitter.com/Shinamuller/status/1217396375324889089?s=20

https://twitter.com/Wahaj_001/status/1217398368537923589?s=20

ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے وزیراعظم نے آفر کی ہے جس ملک میں برفباری میں برف پر بیٹھ یہ پانچ سال کا بچہ بوٹ پالش کر کے روزی روٹی کمانے پر مجبور اسے پہلے اپنے ملک میں ان غریبوں کے مسائل حل کرنے چاہیں کیا یہ ہے ریاست مدینہ ؟

https://twitter.com/RAShahzad1/status/1217370866092331009?s=20

سلیم صافی نے ٹویٹ کی کہ اس ملک کے ارب پتیوں اور بااختیار لوگوں نے اب بھی ان جیسے بچوں کو دھیان نہ دیا تو یہ ملک ان کے بچوں کے رہنے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔ اللہ کا واسطہ! اپنے بچوں کی خاطر ، ان جیسے بچوں کی فکر کیجئے۔

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1217426785916399616?s=20