سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس پر راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کا سراغ لگایا اور معلم کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کا ڈراپ سین!
سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ مدرسہ کو ٹریس کرکےمعصوم بچے پر تشدد کرنے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں بچے کو سزا کے طور پرالٹا لٹکایا گیا تھا۔ pic.twitter.com/5MCd2Ggs7z
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 28, 2019
پولیس ذرائع کے مطابق مدرسہ راولپنڈی میں واقع ہے جس کے مہتمم کا نام مری میں فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔
راولپنڈی پولیس نے تمام تروسائل کو بروئے کارلاتےہوئے مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں جوکہ تھانہ صادق آبادکی حدودمیں واقع ہے ٹریس کرلیا۔ بچے پرتشدد کرنےوالےملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کےخلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا جارہا ہے۔ pic.twitter.com/YPm4NCLIc0
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 28, 2019
پولیس نے بتایا کہ تشدد کا شکار متاثرہ بچے کو تلاش کرکے کارروائی کررہے ہیں، مدرسہ ایک کمرے اور تین ہالز پر مشتمل ہے جس میں تیس طالب علم رہائش پذیر ہیں۔