کرونا ایس او پیز مدارس پر لاگو نہیں ہونگے ،دینی مدارس بند نہیں کریں گے: وفاق المدارس پاکستان

کرونا ایس او پیز مدارس پر لاگو نہیں ہونگے ،دینی مدارس بند نہیں کریں گے: وفاق المدارس پاکستان
اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کورونا وبا میں دینی مدارس بند نہیں کریں گے ۔ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی اتحاد تنظیمات مدارس کے دیگر مرکزی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ زبیریہ پر حملہ تمام مدارس پر حملہ ہے اور یہ ایک ملی سانحہ ہے،  اس سانحے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو خود آنا چائیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس غیر سنجیدہ رویے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں.

قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مدارس بند نہیں ہونگے کیونکہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے میں وفاق المدارس سے مشاورت نہیں کی گئی اور نا ہی کسی فیصلے میں انہیں اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نا اہل ہے۔