وفاق المدارس پاکستان کا افغان طالبان کی فتح پر اظہارِ تشکر اور دعا کی اپیل

وفاق المدارس پاکستان کا افغان طالبان کی فتح پر اظہارِ تشکر اور دعا کی اپیل
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوارالحق ،مولانامحمد حنیف جالندھری اور دیگر نے افغانستان میں طالبان کی فتح پرقوم سے اظہار تشکر اور دعا کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوارالحق ،مولانا مد حنیف جالندھری اور دیگر نے افغانستان میں طالبان کی فتح پراظہار تشکر اور دعا کی اپیل کی ہے، وفاق المدارس کے قائدین نے طالبان کی فتح کو امت مسلمہ کی اجتماعی فتح قرار دیا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے طالبان کی فتح کوامت مسلمہ کی اجتماعی فتح قرار دیا اور طالبان کی پرامن پیش رفت کو دانشمندی اور حکمت کی مثال قرار دیا۔ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ دینی مدارس کے وابستگان نے اسوہ حسنہ پرمل کرتے ہوئے فتح مکہ کی یادیں تازہ کر دیں۔

وفاق المدارس کے قائدین نے قوم سے اپیل کی کہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کر یں تا کہ طالبان کو استحکام نصیب ہواورامت کو اسلامی نظام کی بہار میں دیکھنا نصیب ہوں  انہوں نے کہا کہ طالبان کی فتح اللہ رب العزت کی مد ونصرت کا کرشمہ ہے۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ جارحیت اور ظلم کو بالآ خر شکست سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین نے طالبان کی پرامن پیش رفت کوحکمت و بصیرت کی مثال قرار دیا اور کہا کہ طالبان نے عام معافی اور درگز رکا اعلان کر کے جس طرح اسوہ حسنہ ہرمل کیا اس نے فتح مکہ کی یادتازہ کر دی ہے۔ وفاق المدارس کے قائدین نے قوم سے اپیل کی کہ وہ طالبان کی فتح پرشکرانے کے نوافل ادا کر یں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کر میں کہ اللہ رب العزت ہرقسم کی بدامنی اور خون خرابے سے حفاظت فرمائیں اور اسلامی نظام کی بہار میں دیکھنا نصیب فرمائیں اور دشمن کی ہرقسم کی چالوں کو ناکامی سے دو چارفرما ہیں۔ آمین