اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ہوجائے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 19 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 76 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 76 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔