کمیشن کے الزامات حقائق کے منافی ہیں:اوگرا نے پیٹرول بحران انکوائری کمیشن رپورٹ مسترد کردی

کمیشن کے الزامات حقائق کے منافی ہیں:اوگرا نے پیٹرول بحران انکوائری کمیشن رپورٹ مسترد کردی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تیار کی گئی پیٹرول بحران انکوئری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

قائم مقام چیئرمین اوگرا نورالحق کی زیر صدارت اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کمیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ پر جواب دینے کا فیصلہ کرليا۔

پٹرول بحران پر جاری رپورٹ کے بعد اجلاس میں اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ کمیشن کے لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی ہیں کیونکہ آئل کمپنیز کو اتنا جرمانہ کیا جتنی قانون میں گنجائش تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اوگرا تمام تر صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتا۔

خیال رہے کہ کچھ روز پٹرول بحران پر منظرعام پر آنے والی عدالتی کمیشن رپورٹ کے بعد اوگرا کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کرنے اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ رپورٹ میں ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پیٹرولیم ڈویژن کے افسر عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا