پاکستانی کپتان اور سٹار بلے باز بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، امام الحق نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی،اسی طرح ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ محمدرضوان ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم 892 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں. ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 199 رنز بنانے کے بعد امام االحق نے ویرات کوہلی کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔
ویرات کوہلی تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان 13 ویں اور بھارت کے شیکھر دھون 14ویں نمبر پر ہیں۔ اسی طرح ون ڈے بائولرز میں شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1537439869596598276?s=20&t=HbbLYJUr-22icpygt59pfw
وہ دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ شاداب خان 8 درجے چھلانگ لگا کر 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد نواز 53 درجے ترقی کرکے ٹاپ 50 میں 47 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقن بلے باز ایڈن مرکرم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
فخر زمان 46ویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی بائولرز میں شاہین آفریدی 12ویں، شاداب خان 16ویں، حارث روف 29ویں، محمد نواز 60ویں اور حسن علی 63ویں نمبر پر ہیں۔ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ اظہر علی اور محمد رضوان بالترتیب 18ویں اور 19ویں نمبر پر ہیں۔
عابد علی 23ویں، عبداللہ شفیق 35ویں اور فواد عالم 42ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ حسن علی (15ویں)، محمد عباس (20ویں)، یاسر شاہ (37ویں)، نعمان علی (62ویں)، نسیم شاہ (68ویں)، فہیم اشرف (73ویں) اور ساجد خان (75ویں) پوزیشن پر ہیں۔
ٹیگز: Babar Azam, Cricket, Muhammad Rizwan, pakistan, PCB, sports, بابر اعظم, سپورٹس, کرکٹ, کھیل, محمد رضوان