پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے بنکنگ کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق، آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے بنکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کا خدشہ
انہوں نے اپنی درخواست میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ بنکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات سراسر غیر قانونی ہیں، چنانچہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
https://youtu.be/s41udkXglI4
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی کراچی کی بنکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات صادر فرمائے تھے۔
دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو ایک بار پھر طلب کیا ہے۔