عمران خان اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے: احمد قریشی

عمران خان اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے: احمد قریشی
معروف صحافی احمد قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور پاکستانی وزیراعظم اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی تیاریاں کر رکھی تھیں۔

یہ بڑا انکشاف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے ٹویٹس کے ردعمل میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ذاتی اور خاندانی رابطوں کو راستے کے طور پر استعمال کیا۔ تاہم ان کا ٹریک اس وقت بدلا جب ان کی حکومت خراب حکمرانی کی وجہ سے غیر مستحکم ہو گئی۔

https://twitter.com/_AhmedQuraishi/status/1525968014075744256?s=20&t=kZ8lbiW8EuCN1ZU2NYBSBw

خیال رہے کہ شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ حساس نوعیت کے ادارے کیساتھ قریبی تعلق رکھنے والے احمد قریشی کا دورہ اسرائیل چونکا دینے والا ہے۔ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے وہ اسرائیل نواز ایجنڈے کو آگے بڑھا تے ہوئے عمران خان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ امریکی حکومت کی تبدیلی کے سازشی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

https://twitter.com/_AhmedQuraishi/status/1525727062274736129?s=20&t=kZ8lbiW8EuCN1ZU2NYBSBw

اس کا جواب دیتے ہوئے احمد قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری جو آج پی ٹی آئی کی خود ساختہ اسرائیل مخالف بنی بیٹھی ہیں، 2005ء میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کی سربراہ تھیں جب ان کے باس سابق وزیر خارجہ کورشید محمود قصوری نے ترکی میں پہلی پاکستان اسرائیل میٹنگ کی تھی، جس کے بعد اسرائیل نے درآمدی لائسنس ختم کر دیا تھا۔

https://twitter.com/qas58/status/1526132891528437760?s=20&t=CF8eGaCfrahz4k7K1U261Q

اس ٹویٹ کے ردعمل میں شیریں مزاری نے لکھا کہ احمد قریشی کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ خورشید محمود قصوری نے آپ کی طرح اسرائیل کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دوسرا یہ بھی سراسر جھوٹ ہے کہ وہ جب ترکی میں اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملے تھے تو میں اس وقت خاموش رہی تھی۔ اس معاملے پر میں نے دی نیوز میں ایک مضمون بھی لکھا تھا۔

https://twitter.com/_AhmedQuraishi/status/1526153607841824768?s=20&t=x0AgokOJT1kSDmDrR85xeA

احمد قریشی نے اس پر لکھا کہ خورشید محمود قصوری پاکستان کے وزیر خارجہ رہے، میں اس عہدے پر نہیں ہوں۔ آپ اس حکومت کا حصہ رہیں جس نے 2005ء میں پہلا پاک اسرائیل سفارتی رابطہ کیا تھا۔

https://twitter.com/_AhmedQuraishi/status/1526164235243364352?s=20&t=FJ4xgTVLkcMISKSqZsGSCQ

ثمینہ قاسم نے اس موقع پر اپنی ٹویٹ میں احمد قریشی کی حمایت میں لکھا کہ یہ وہ صحافی ہیں جو اسرائیل امن مشن پر ایک امریکی نژاد پاکستانی تنظیم کے ساتھ کوریج کے لئے گئے تھے۔ شیریں مزاری عناد کے باعث ہاتھ دھو کر اس صحافی کے پیچھے پڑ گئی ہیں جبکہ عمران خان کے تو اسرائیلیوں سے دیرینہ مراسم ہیں۔ جب ان کی حکومت جانے لگی تب مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے۔