Get Alerts

میرا سیٹھی نے شادی کرلی

میرا سیٹھی نے شادی کرلی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی بلال صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں.



یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اداکارہ نے اپنے دوست بلال صدیقی سے منگنی کرلی تھی، جنہوں نے میرا کی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہی تعلیم حاصل کی۔

اپنی شادی کی خبر کا اعلان میرا سیٹھی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرکے کیا، میرا کے مطابق شادی کی تقریب میں انہوں نے اپنا میک اپ خود کیا اور بال بھی خود ہی بنائے۔

ان دونوں نے چند روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں نہایت سادگی سے شادی کی، ان کی شادی کی تقریب میں خاندان والوں سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔




شادی سے قبل ان دونوں کے نکاح اور مہندی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں تھی۔ اس دوران میرا سیٹھی نے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔



 










View this post on Instagram



















 

Happy brides are the prettiest ❤️ #MiraSethi looks beautiful at her mehndi ? @mira.sethi


A post shared by Sunday Times (@sundaytimes) on






اداکارہ کے قریبی دوست اداکار عدنان ملک نے بھی ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے جوڑے کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔



میرا سیٹھی نے اب تک صرف ایک ہی فلم ’سات دن محب ان’ میں کام کیا ہے، تاہم انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

میرا سیٹھی نے 2013 میں اداکاری کی شروعات کی، وہ اداکاری سے قبل امریکا میں صحافت کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکی تھی۔ میرا سیٹھی نامور صحافی اور پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔

میرا سیٹھی کی والدہ جگنو محسن بھی جہاں صحافت میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، وہیں وہ اب ٹی وی چینلز پر پروگرامات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔