پاکستان کے سٹار فاسٹ باولر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے حوالےسے گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں جس کے مطابق محمد عامر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ تاہم پھر ان خبروں کی تصیح عامر کی جانب سے ہوئی اور انہوں نے کہا کہ انہیں مسلسل ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اس لیئے احتجاجی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ تاہم انکا ایک اور ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پرفارم کر رہے تھے۔
لیکن ہر کچھ عرصہ کے بعد انہیں باولنگ کوچ کی جانب سے نظر انداز کیا جاتا اور منفی اشارے دیئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے احتجاجی استعفے کو میری ذاتی وجوہات کا کہہ کر ایک اپنی مرضی سے دیا ہوا استعفی' بتایا جا رہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جی عامر پر ہم نے انویسٹ کیا۔ انہوں نے کیا انویسٹ کیا۔ میں پامچ سال کی سزا کاٹ کر واپس آیا۔ میں اپنے کرئیر میں دو لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری پانچ سال کی سزا کے دوران بھی اور اسکے بعد مجھے کم بیک کے دوران سپورٹ کیا۔ ایک نجم سیٹھی اور ایک شاہد آفریدی۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے مجھے مکمل سپورٹ اس وقت دی جب پوری ٹیم میرے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتی تھی۔ کھلاڑی کہتے تھے کہ ہم نے اس کے ساتھ نہیں کھیلنا۔