مزید برآں پیمرا نے چینل 24کو سات یوم کے اندر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس حوالے سے میسرز بابر اعوان اینڈ ایسوسی ایٹس کے ذریعے دائر کردہ وزیراعظم عمران خان کی شکایت پر پیمرا شکایات کونسل اسلام آباد نے اپنے 24اپریل 2019ءکو منعقدہ 59ویں اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا (پروگرام و اشتہارات) ضابطہ اخلاق 2015ء کی شق 18کے تحت معافی نشر کرنے کی سفارشات دیں تھیں ۔
احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چینل 24کے پروگرام " نجم سیٹھی کے ساتھ" کی نشریات پر 30دن کے لئے پابندی کا اطلاق ہو گا۔
اگر چینل پیمرا کے احکامات پر عملدرآمد میں جزوی یا مجموعی طور پر ناکام رہا تو اتھارٹی چینل کے لائسنس کی معطلی یا منسوخی کیلئے اقدامات کرے گی ۔
معاملے پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے سنے بغیر فیصلہ دیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بھی نہیں بتایا کہ میری کونسی بات انہیں قابل اعتراض لگی، اگر یہ بات درست ہوئی تو کیا دس لاکھ واپس ملے گا؟
I call upon all media and rights organisations at home and abroad to condemn this absurd censorship that condemns us unheard and demands an apology without even telling us what the charge is @CPJAsia @amnesty @RSF_AsiaPacific @HRCP87 @nayadaurpk @PakPressWatch
— Najam Sethi (@najamsethi) April 26, 2019
چینل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خبر پر قائم ہیں۔