نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان نے اینکر نجم سیٹھی کے خلاف عدالت میں دعوی دائر کر دیا ۔وزیراعظم نے قانونی ماہر بابر اعوان کے ذریعے نجم سیٹھی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک الزام لگایا گیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کےحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔

بابراعوان کے مطابق انہوں نے ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے دفعہ 4 کے تحت دعویٰ تیار کر کے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہو گا۔

وزیراعظم کے وکیل نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی عدالت میں اپنے دعویٰ کے دفاع کے لیے پیش ہوں گے۔



یاد رہے کہ معروف اینکر نجم سیٹھی نے 28 مارچ 2019 کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں خبریں دی تھیں۔

Najam Sethi Show 28 March 2019 | Channel24 | Imran Khan Unhappy Over Ministers Performance | Defamation Notice By Imran Khan Against Najam Sethi

https://www.youtube.com/watch?v=l5vWnck_2gE