ہزارہ   کی جلیلہ حیدر بی بی سی کی 100 وومن لسٹ میں شامل

ہزارہ   کی جلیلہ حیدر بی بی سی کی 100 وومن لسٹ میں شامل
برطانوی نشریا تی ادارے بی بی سی نے   2019 کی سو بااثر خواتین پر  مشتمل فہرست جاری کی ہے۔  بی بی سی 100 ویمن ہر سال پوری دنیا سے 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کے نام شائع کرتا ہے۔

 اس فہرست میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی وکیل اور خصوصاً خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی جلیلہ حیدر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔  

جلیلہ پورے ملک میں غربت میں پھنسی خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرتیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سماجی تنظیم " وئی دی ہیومن " کی بانی بھی ہیں جو خواتین اور بچوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

https://twitter.com/Advjalila/status/1184373592764620802?s=20

بی بی سی کے مطابق جلیلہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون وکیل بھی ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ سال اپنی برادری کے تحفظ کے لیے بھوک ہڑتال بھی کی، جلیلہ حیدر نے بی بی سی کی جانب سے نامزد کیے جانے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں مسرت کا اظہار کیا۔