پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اپنے کرپٹ دوست کو کس طرح نواز رہے ہیں، رؤف کلاسرہ کے انکشافات

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اپنے کرپٹ دوست کو کس طرح نواز رہے ہیں، رؤف کلاسرہ کے انکشافات
اقربا پروری، کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کا نعرہ بھی یوٹرن کی نذر ہو گیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی اپنے کرپٹ دوستوں کو نوازنے لگے، اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پاکستان کے سینئر صحافی رؤف کلاسرہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹس میں بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی فراڈ کے مقدمات میں ملوث اپنے دوست کو کس طرح نواز رہے ہیں۔

رؤف کلاسرہ نے بتایا کہ علی زیدی اپنے امیر دوست عاطف رئیس کے گھر رہتے ہیں اور وہی اُن کے تمام بل بھی ادا کرتے ہیں۔ عاطف رئیس پر ایف آئی اے میں فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے۔ اس کے باوجود ہر طرف عاطف رئیس نظر آتے ہیں۔



انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ عاطف رئیس کو پشاور میٹرو کا 84 ملین ڈالرز کا کنڑیکٹ ملا، آسمان سے زمین تک وہ علی زیدی کے ہمراہ رہتا ہے۔



اس تصویر میں عاطف رئیس کو 3 وزیروں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان وزرا میں عمر ایوب، ندیم بابر، علی زیدی شامل ہیں۔

رؤف کلاسرہ نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان جو بائیس سال سے قوم کو conflict of interest سمجھاتے رہے اور شریف زرداریوں کو ایکسپوز کرتے رہے ہیں، اج اپنے ان وزیروں کے کنڈکٹ ہمیں سمجھائیں گے، یہ کیا ہورہا ہے؟ عمران خان کو ان کے یہی وزیر لے ڈوبیں گے۔ جنہیں ان کے دوست پال رہے ہیں اور وہ دوستوں کو۔



رؤف کلاسرہ نے ایک ٹویٹ میں یہ سوال بھی کیا کہ کیا عاطف رئیس اور ان کی کمپنی نے پشاور میٹرو بس سربراہ کو بتایا تھا کہ ان پر پچھلے کنٹریکٹ میں فراڈ کی ایف آئی ار درج ہے اور وہ ضمانت پر ہیں؟



انہوں نے کہا کہ پشاور میٹرو بھی نئے اسلام اباد ائیرپورٹ کی طرح قارون کے خزانے کی کنجی ہے۔ اسلام اباد ائیرپورٹ 20 بائیس ارب سے شروع ہوا اور 120 ارب پر ختم ہوا۔ پی پی پی سے شریف حکومت تک جس رشتے دار اور خاندانی دوست کو پیسے چاہیے تھے اسے ٹھیکہ دیتے گئے۔ یہی کچھ پشاور میٹرو میں ہو رہا ہے اب۔