Get Alerts

گوادر دھرنے کے شرکا کو حکومت کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے دینے کی ویڈیو وائرل

گوادر دھرنے کے شرکا کو حکومت کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے دینے کی ویڈیو وائرل
گوادر میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری دھرنے اور احتجاج کو حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گوادر دھرنے کے شرکا کو حکومت کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے دینے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو دھرنے کے شرکا میں پانچ پانچ ہزار روپے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ مولانا ہدایت الرحمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

https://twitter.com/AbidMir81/status/1471546496357183491

صرف یہ ہی نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے بچوں کو بھی ایک ایک ہزار روپے دیے گئے۔

https://twitter.com/NKMalazai/status/1471717180672720896

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے وزیراعلیٰ کے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک لیبک کے دھرنے کے شرکا کو پیسے دینے اور گوادر دھرنے کے شرکا کو پیسے دینے کے بعد کئی سوالات کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ " گوادر دھرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ دھرنے کے اصل محرکات کیا تھے؟ دھرنے میں شامل لوگوں پر ایک مہینہ تک کروڑوں کا خرچہ کرنے والے کون تھے؟ اتنا منظم دھرنا اس سے پہلے کیوں نہیں ہوا ہے؟ کیا دھرنے کا اصل ہدف چین تھا؟ لاپتا افراد کی بازیابی کو مطالبات کی لسٹ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟"
https://twitter.com/Alhaan_/status/1471763103721345024

جبکہ ایک صارف نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ " گوادر دھرنے کے لوگوں میں پانچ پانچ ہزار تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ غریب ماہی گیر 32 روز سے دھرنے میں بیٹھے ہوئے تھے اور بیروزگار تھے۔ تنقید سے پہلے معاملے کی حساسیت ضرور دیکھ لیا کریں"

https://twitter.com/ImtiazH89219294/status/1471753991776309248

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھرنے میں جا کر تحریک کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

گوادر کو حق دو’ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سے اپنے مطالبات منواتے ہوئے معاہدہ کر لیا ہے۔

معاہدے کے تحت مقامی سطح پر سرحدی تجارت کی بحالی، غیر قانونی ماہی گیری کے خاتمے، چیک پوسٹوں سمیت دیگر مطالبات کے حل کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمان نے معاہدے کی کامیابی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ مطالبات پر عملدرآمد سے متعلق تحریری طور پر باقعاہ معاہدہ کیا ہے۔ اس لئے ہم نے گذشتہ ماہ 15 نومبر سے اری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ساحل کے قریبی علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری کا ہے، ایک پوری مافیا ٹریلرز کے ذریعے مچھلیوں کا بڑے پیمانے پر غیر قانونی شکار کر رہے ہیں جس کے باعث مقامی ماہی گیر بے روزگار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مطالبے کے حل کے لئے ب ساحل سے 30 ناٹیکل میل کی حدود میں بڑی کشتیوں اور ممنوعہ جالوں کے ذریعے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کے لئے قانون سازی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت مچھلی کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لئے مشترکہ پٹرولنگ ٹیمیں بنائے گی، ان میں ماہی گیروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ایران کے ساتھ مقامی سطح پر اشیائے ضروریہ کی تجارت کی بحالی کے لئے ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے 200 سے زائد چیک پوسٹوں کو فی الفور ختم کردیا ہے جبکہ باقی رہ جانے والی پوسٹوں سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ‘ گوادر کو حق دو تحریک’ کے زیر اہتمام 15 نومبر سے گوادر میں دھرنا جا رہا تھا۔ اس احتجاج نے 29 نومبر کو اس وقت میڈیا پر توجہ حاصل کی جب گوادر میں ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل کر دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس کے بعد 10 دسمبر کو بھی شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔