خبر صحیح ہے، احسان اللہ احسان فرار ہو چکا ہے: وزیر داخلہ کی بالآخر تصدیق

خبر صحیح ہے، احسان اللہ احسان فرار ہو چکا ہے: وزیر داخلہ کی بالآخر تصدیق
اسلام آباد: وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے بالآخر پیر کی شام احسان اللہ احسان کی فرار ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے سے متعلق خبر سنی ہے۔ جب ان سے استفسار کیا گیا کہ کیا یہ خبر درست ہے تو انہوں نے بتایا کہ جی ہاں یہ خبر درست ہے۔

https://twitter.com/seckermani/status/1229372982658838528?s=12

صحافی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ حکومت اس حوالے سے بہت کچھ کر رہی ہے اور بہت جلد عوام کو اچھی خبر ملے گے۔

واضح رہے کہ احسان اللہ احسان کے پاکستانی سکیورٹی اداروں کی تحوایل سے فرار ہونے کی خبر اب سے دو ہفتے قبل میڈیا میں آئی تھی لیکن پاکستانی حکام نے اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ جمعہ، 14 فروری کو احسان اللہ احسان کے ایک مبینہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دستاویز جاری کی گئی تھی جس کے بارے میں اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ حکومت اور لیاقت علی عرف احسان اللہ احسان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی دستاویز ہے۔

اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مزید تفصیلات ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔



مزید پڑھیے: سوشل میڈیا پر احسان اللہ احسان اور حکومتِ پاکستان کے درمیان مبینہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں







اس کی رو سے احسان اللہ احسان کے خلاف کاٹی گئی تمام ایف آئی آرز قانونی طریقے سے خارج ہونا تھیں۔ اس میں لکھا ہے کہ انہیں پاکستان آنے پر کسی ٹارچر سیل یا جیل میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ ایک محفوظ مقام پر رکھا جائے گا، بلکہ پاکستان آنے پر خوش آمدید بھی کہا جائے گا۔

معاہدے کی تیسری شق کہتی ہے کہ احسان اللہ احسان کا گاؤں میں جو اپنا گھر تھا اور جو آپریشن کے دوران مسمار ہو چکا تھا، اسے یا تو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا یا پھر اس کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔



مبینہ معاہدے کی چوتھی شق میں ابہام دکھائی دیتا ہے۔ پرنٹ کیے گئے الفاظ میں حوالگی کے بدلے میں احسان اللہ احسان کو روز مرہ کی زندگی گزارنے کے لئے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا لیکن پھر اس لائن کو کاٹ کر لکھا گیا ہے کہ انہیں مختلف مرحلوں میں ایک کروڑ روپیہ ادا کیا جائے گا۔