تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خبریں گروپ سے منسلک نوجوان صحافی اظہارالحق کو گرفتار کر لیا۔
صحافی اظہار الحق کو پرویز مشرف کو آئین شکن کہنے پر لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ صحافی اس وقت ایف آئی اے سائبر کرائم اتھارٹیز کی تحویل میں ہیں۔ pic.twitter.com/UyMxg4rrqP
— Salman Durrani (@salmandurrani0) January 16, 2020
صحافی اظہارالحق کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنے اور مشرف کو آئین شکن کہنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں نوجوان صحافی پر جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کی سزا سات سال قید اور ایک کڑور جرمانہ ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر نوجوان صحافی کا کہنا تھا کہ میں اپنے اداروں کی عزت اور احترام کرتا ہوں۔ تاہم، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح میری زبان بند کر لیں گے تو یہ ناممکن ہے۔
نوجوان صحافی اظہار الحق کو سوشل میڈیا پہ حکومت مخالف پوسٹس کرنے پر ایف آئ اے سائبر کرام نے اٹھا لیا۔
" یہ میری جان تو لے سکتے ہیں پر مجھے خاموش کروانا یہ کسی کی بھول ہے"#NayaDaur #SocialMedia #FIA #Journalist #Pakistan pic.twitter.com/bbJO65mLZK
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) January 17, 2020
دوسری جانب صحافتی برادری کی جانب سے نوجوان صحافی کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے صحافیوں اور میڈیا کو سخت سنسرشپ کا سامنا ہے۔