جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دھکیل دیا۔
پی ٹی آئی ہر معاملے میں عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن لے رہی ہے۔ تین برسوں میں ایک شعبہ میں بہتری نہیں آئی۔
بلدیاتی الیکشن نہ کروا کے حکومت نے ثابت کردیا ان میں اور ماضی کے حکمرانوں میں فرق نہیں۔ قوم کرپٹ مافیاز سے نجات کے لیے آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی پراعتماد کرے۔ اقتدا ر میں آ کر اللہ کا نظام ملک میں نافذ کریں گے ۔
سودی معیشت کو خیر باد کہہ کر اسلامی معیشت نافذ کریں گے۔