موبائل فون ہماری ضرورت بن چکے ہیں۔ دوسروں سے رابطے سمیت دیگر سہولیات کیلئے ہم اس کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ فونز میں کچھ ایسے مخصوص بٹن ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہم ان میں پوشیدہ فنکشنز تک پہنچ سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل فونز میں مختلف قسم کے کوڈز موجود ہوتے ہیں۔ کچھ مخصوص ماڈلز کے لیے ہوتے ہیں۔ لیکن بعض میں یہ ایک ہی طرح کام کرتے ہیں۔
کیمرے کی تفصیلات
اگر کیمرے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ##34971539#9#* کوڈ سے مدد حاصل کریں۔
جنرل ٹیسٹ موڈ
فون کے مختلف آپریشنز جاننے کے لیے جنرل ٹیسٹ موڈ کی مدد لی جاسکتی ہے اور #0# اس میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اینڈرائیڈ فون کی عام تفصیلات دیکھنا
وائی فائی سگنل، بیٹری یوزایج اور دیگر تفصیلات کے لیے ##4636## کوڈ سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
آئی ایم ای آئی نمبر دیکھنا
یہ کوڈ لگ بھگ سب کو معلوم ہوتا ہے مگر جو لاعلم ہیں وہ *#06# کرکے ڈیوائس کے آئی ایم ای آئی نمبر کو دیکھ سکتے ہیں۔
ڈیٹا اور ایس ایم ایس یوزایج چیک کرنا
ڈیٹا یا ایس ایم ایس یوز ایج چیک کرنے کے لیے *3282# کوڈ ڈائل کرنے سے موبائل اسکرین پر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔
فون ری سیٹ کریں
کئی بار لوگ فون کا پن کوڈ بھول جاتے ہیں اور فیکٹری ری سیٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ فیکٹری ری سیٹ فون کے سست ہونے پر اس کو دوبارہ ٹھیک کرسکتا ہے یا اسے فروخت کرنے سے پہلے ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تو اس کے لیے 27673855# ڈائل کرنے سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
ڈیوائس شٹ ڈاؤن کریں
کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ عام طریقے سے فون کو لاگ آف کرنا ممکن نہیں ہوتا اور اسی لیے موبائل کمپنیاں بالخصوص سام سنگ فونز میں ایک خفیہ فیچر موجود ہے۔
اگر فون پاور بٹن سے بند نہیں ہورہا تو ایسا امکان ہوتا ہے کہ ڈیوائس کسی وائرس سے متاثر ہے یا بٹن میں خرابی ہے۔
اس مسئلے کی روک تھام کے لیے #7594##* کوڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہاں فون کو ری اسٹارٹ کرنا متعدد فونز کے سافٹ ویئر مسائل کا علاج ثابت ہوتا ہے۔